میجر معیز اور فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا

پشاور: جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران میجر معیز عباس شاہ اور لانس نائیک جبران اللہ جامِ شہادت نوش کر گئے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملک و قوم کی خاطر جانیں قربان کرنے والے اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی وزیرستان،سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ 11 دہشتگرد ہلاک کردیے، میجر سمیت 2 جوان شہید

انہوں نے کہا کہ ملک میں امن کے قیام کے لیے سکیورٹی اداروں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور خیبرپختونخوا حکومت ان قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

Scroll to Top