کوہاٹ میں بجلی لوڈ شیڈنگ ، دیہی علاقوں میں 22 گھنٹے تک بجلی غائب

نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔

اس حوالے سے نیپرا نے فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا ہے، جس کی منظوری کے بعد اس کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف 34 روپے فی یونٹ تجویز کیا گیا ہے، جو کہ رواں مالی سال کے 35 روپے 50 پیسے فی یونٹ کے مقابلے میں کم ہے۔

دوسری جانب مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 10 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں اس حوالے سے درخواست جمع کرا دی ہے، جس پر سماعت 30 جون کو ہوگی۔

واضح رہے کہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

Scroll to Top