پشاور: پختون ڈیجیٹل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سینیٹر فدا محمد خان نے سخاکوٹ ملاکنڈ سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی ولایت باچا (باچا جی) کی اچانک وفات پر انتہائی رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کئی دہائیوں سے شعبہ صحافت سے وابستہ رہے ہیں اور مختلف اداروں کے ساتھ کام کے دوران علاقے کے عوام کے مسائل کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا۔
سینیٹر فدا محمد خان کا کہنا تھا کہ انکی وفات شعبہ صحافت بالخصوص ضلع ملاکنڈ کی صحافتی برادری کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ مرحوم نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کیلئے آواز اٹھائی اور صحافت کے شعبہ کو خدمت کے جذبے کے ساتھ استعمال کیا۔
انہوں نے کہاکہ انکی ناگہانی موت پر انکے خاندان اور ملاکنڈ کی صحافتی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔





