وزیراعظم کو امریکی وزیر خارجہ کا فون،پاک امریکا تعلقات کو مضبوط کرنے پر اتفاق

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلی فون کیا جس میں پاک امریکا تعلقات مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی باہمت اور فیصلہ کن قیادت کو سراہا، جس کی وجہ سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ہوئی۔

وزیراعظم نے پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا کے کردار پر سیکرٹری مارکو روبیو کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم اور سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو نے پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے اور خاص طور پر تجارت بڑھانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:جنید اکبر کی اپنی ہی پارٹی اور صوبائی حکومت کیخلاف چارج شیٹ

ان کوششوں کو سراہتے ہوئے سیکرٹری مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔

Scroll to Top