پشاور میں پاک فوج کے زیراہتمام سمر کیمپ، طلبہ کا زبردست مہارت کا مظاہرہ

پشاور میں پاک فوج کے زیراہتمام سمر کیمپ، طلبہ کا زبردست مہارت کا مظاہرہ

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی زیر نگرانی پشاور میں جاری سمر کیمپ میں شریک طلبا و طالبات نے سپورٹس اور فائرنگ گالا میں بھرپور جوش و خروش سے شرکت کی۔

23جون سے شروع ہونے والے سمر کیمپ میں پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ اور بڈھ بیر کے مختلف سکولوں اور کالجز سے بڑی تعداد میں طلبا و طالبات شریک ہیں۔

کیمپ کے دوران بچوں نے مختلف جسمانی و ذہنی سرگرمیوں میں حصہ لیا جن میں تیر اندازی، بیڈمنٹن، رسہ کشی، ایئر گن شوٹنگ اور فائرنگ کے مظاہرے شامل تھے، سپورٹس گالا میں بچوں کی کارکردگی قابلِ دید رہی اور انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا شاندار عملی مظاہرہ کیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا و طالبات میں انعامات اور میڈلز تقسیم کیے، سمر کیمپ کو اساتذہ اور طلبا کی جانب سے نہ صرف سراہا گیا بلکہ اسے نوجوانوں کی جسمانی و ذہنی تربیت کے لیے ایک مثبت اور مؤثر قدم قرار دیا گیا۔

طلبا و طالبات نے پاک فوج اور آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا، عروج نامی طالبہ نے کہا سمر کیمپ اور سپورٹس گالا کے انعقاد پر ہم پاک فوج اور آئی ایس پی آر کے شکر گزار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صنعتی بحران میں اضافہ، حکومت کی نااہلی نے مزدوروں کی مشکلات بڑھا دیں، عبدالجلیل جان

طالبہ حبہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سمر کیمپ میرے پاک فوج کا حصہ بننے کے خواب کا پہلا زینہ ہے، سید معین شاہ نے کہا مختلف گیمز میں حصہ لینے سے ہمارے اندر کے جوش اور ولولے کو ایک نئی منزل ملی،  طالبعلم محمد ابوبکر نے کہا کیمپ میں شمولیت سے میں نے بہت کچھ سیکھا اور یہ یادیں ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گی۔

Scroll to Top