محرم الحرام پر پشاور میں فول پروف سیکیورٹی پلان کے تحت اضافی پولیس نفری تعینات

محرم الحرام پر پشاور میں فول پروف سیکیورٹی پلان کے تحت اضافی پولیس نفری تعینات

محرم الحرام کے سلسلے میں پشاور شہر کی مجموعی سیکیورٹی اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد نے شہر کا تفصیلی دورہ کیا۔

ایس پی سٹی ڈویژن محمد عتیق شاہ نے امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر کیے گئے سیکیورٹی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔

ایس ایس پی آپریشنز نے دورے کے دوران مذہبی رہنماؤں اور امام بارگاہوں کے منتظمین سے بھی ملاقات کی اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ بندیاں قائم کی گئی ہیں جبکہ پولیس کی اضافی گشت بھی جاری ہے۔

امام بارگاہوں کو جانے والے عزاداروں کو سخت چیکنگ کے بعد اندر جانے کی اجازت دی جائے گی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

سیکیورٹی پلان کے مطابق پشاور پولیس کے ساتھ ساتھ بم ڈسپوزل یونٹ، سنیفر ڈاگز، لیڈیز پولیس، ریپڈ ریسپانس فورس، کوئیک ریسپانس فورس، سپیشل برانچ، ڈسٹرکٹ سیکیورٹی برانچ، سٹی پٹرولنگ، ابابیل اسکواڈ، ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ یونٹس کے افسران و اہلکار اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اورکزئی میں محرم الحرام کے حوالے سے فرنٹیئر کور کا گرینڈ جرگہ، امن و اتحاد کی تجدید

ایس ایس پی آپریشنز نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ تھانے یا پولیس ہیلپ لائن پر دیں، تاکہ امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

Scroll to Top