جارح مزاج بلے باز کیرون پولارڈ نے ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

جارح مزاج بلے باز کیرون پولارڈ نے ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے  ٹی20 کرکٹ میں نیا سنگ میل عبور کر لیا، 700 میچز کھیلنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے۔

آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے ٹی20 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 700 میچز مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

یہ سنگ میل پولارڈ نے امریکا میں جاری میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) کے دوران ایم آئی نیویارک کی نمائندگی کرتے ہوئے سان فرانسسکو الیون کے خلاف حاصل کیا۔

اپنے 700ویں ٹی20 میچ میں 37 سالہ کیرون پولارڈ نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 16 گیندوں پر 34 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی اور 2 اہم وکٹیں بھی حاصل کیں۔

تاہم ان کی یہ شاندار کارکردگی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، ایم آئی نیویارک کو 246 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 47 رنز سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نےکرکٹ میں نئےقوانین متعارف کرادیے

پولارڈ کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے ذاتی کیریئر کا بڑا سنگ میل ہے بلکہ عالمی ٹی20 کرکٹ میں ایک منفرد ریکارڈ بھی ہے۔ وہ ٹی20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ میچز کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن چکے ہیں۔

Scroll to Top