ضلع جنوبی وزیرستان لوئرمیں ضلعی انتظامیہ نے 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس کے تحت آبی مقامات پر جانے، نہانے، کشتی رانی اور مچھلی پکڑنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ مون سون کے دوران عوام کی جانوں کے تحفظ کے لیے پیشگی حفاظتی اقدام کے طور پر کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
پابندی کا اطلاق 28 جون سے 12 جولائی 2025 تک رہے گا، اور اس دوران قانون نافذ کرنے والے ادارے خلاف ورزیوں پر کڑی نظر رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :سوات میں پولیس چوکی پر گرنیڈ حملہ، دو اہلکار زخمی
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حفاظتی تدابیر پر عمل کریں اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچنے کے لیے ضابطوں کا احترام کریں۔





