صارفین کیلئے خوشخبری، بجلی کے بل سے اضافی چارجز ہٹانے کی تیاری

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے خوشخبری، حکومت نے بجلی کے بلوں میں شامل پی ٹی وی چارجز ختم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے بجلی بلوں میں پی ٹی وی فیس کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد صارفین کو 35 روپے ماہانہ کی یہ فیس نہیں ادا کرنا پڑے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی فیس کےخاتمے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے حتمی طور پر اعلان کیا جائے گا۔

اس وقت ملک بھر میں چار کروڑ بجلی صارفین ہیں جن سے پی ٹی وی فیس کی مد میں ماہانہ تقریباً ڈیڑھ ارب روپے وصول کیے جاتے ہیں، سالانہ بنیاد پر یہ رقم تقریباً 16 ارب روپے بنتی ہے۔

یہ ریلیف نہ صرف گھریلو صارفین کے لیے، بلکہ کمرشل اور تمام کیٹگریز کے صارفین کے لیے بھی فراہم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کے انتخابی حلقے میں سرکاری اسپتال میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

حکومت کا یہ اقدام بجلی کے بلوں میں کمی اور عوامی ریلیف کا باعث بنے گا۔

Scroll to Top