سینیٹر فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے حوالے سے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کی۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا کیس قانونی طور پر بہت کمزور تھا، اور اس میں کوئی حقیقت نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اپنے بانی کو جیل میں رکھنے میں کامیاب ہو گئے ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی باہر آ گئے تو ان کی شکلیں نظر نہیں آئیں گی۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ انہوں نے پونے دو سال پہلے ہی پیش گوئی کر دی تھی کہ اس کیس کا فیصلہ یہی ہوگا۔
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا کیس کمزور ہونے کی وجہ سے عدالت نے اس کا فیصلہ ان کے حق میں نہیں دیا۔
یہ بھی پڑھیں: صارفین کیلئے خوشخبری، بجلی کے بل سے اضافی چارجز ہٹانے کی تیاری
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو قانونی طور پر اپنے کیس میں مضبوط دلائل پیش کرنے کی ضرورت تھی لیکن ان کا کیس کافی کمزور ثابت ہوا۔





