کرکٹ کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری، دنیائے کرکٹ کے نامور سابق کھلاڑی ایک بار پھر میدان میں اُتریں گے۔
ورلڈ چیمپیئنز آف لیجنڈز کپ رواں جولائی میں انگلینڈ میں منعقد ہو رہا ہے جہاں شائقین کو ماضی کی یادیں تازہ کرنے کا موقع ملے گا۔
پاکستانی ٹیم کی قیادت سابق کپتان یونس خان کے سپرد ہے جو 18 جولائی کو افتتاحی میچ میں میزبان انگلینڈ کے خلاف میدان میں اتریں گے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے افتتاحی میچ کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ کا باضابطہ آغاز ہوگا۔
شائقین کی توجہ کا سب سے بڑا مرکز ہمیشہ کی طرح پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوگا جو 20 جولائی کو ایجبسٹن، برمنگھم میں شیڈول ہے۔
دونوں روایتی حریفوں کے درمیان یہ میچ کرکٹ کے اعلیٰ معیار، جوش و جذبے اور جذبات سے بھرپور ہوگا۔
ورلڈ چیمپیئنز آف لیجنڈز کپ2025 کے لیے پاکستان ٹیم کے میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
یونس خان کی قیادت میں قومی ٹیم 18 جولائی کو انگلینڈ کے خلاف افتتاحی میچ کھیلے گی، روایتی حریف بھارت سے ٹاکرا 20 جولائی کو ایجبسٹن میں ہوگا۔
پاکستان 25 جولائی کو جنوبی افریقہ، 26 جولائی کو ویسٹ انڈیز اور 29 جولائی کو آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اُترے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جارح مزاج بلے باز کیرون پولارڈ نے ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا
ٹورنامنٹ میں شامل ٹیموں میں پاکستان، بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں جن میں ہر ملک کے سابقہ نامور کرکٹرز حصہ لے رہے ہیں۔





