خیبر پختونخوا میں مون سون بارشوں سے 11افراد جاں بحق ، درجنوں گھر متاثر

لواری ٹنل کے علاقے میں موسلا دھار بارش، سیلابی خطرات کے پیش نظر الرٹ جاری

خیبر پختونخوا: لواری ٹنل کے اطراف شدید بارش جاری ہے، جس کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

اس صورتحال کے پیش نظر متعلقہ حکام نے تمام سیاحوں اور مسافروں کو ضروری اطلاعات جاری کر دی ہیں۔حکام نے مسافروں اور سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اپنی حفاظت کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مزید برآںکسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر خیبر پختونخوا ٹوازم ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تربیلہ ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ، ہری پور، نوشہرہ اور صوابی میں الرٹ جاری

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ بارش کی شدت اور موسمی حالات کی نگرانی جاری ہے اور عوام کو آگاہ رکھا جائے گا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

Scroll to Top