اس بار چائے فنٹاسٹک نہیں بلکہ کڑوی اور ناقابل برداشت ہوگی، بیرسٹر سیف

مخصوص نشستوں کے فیصلے سے پی ٹی آئی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد: مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کی اور اسے ایک تشویشناک واقعہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان کے حوالے سے صوبائی اور وفاقی حکومت ایک صفحے پر ہیں اور مشترکہ کوششیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کا مؤقف سامنے آگیا

مشیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ سوات میں ہونے والے واقعے پر قائم کی گئی کمیٹی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ واقعے کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔

Scroll to Top