شمالی وزیرستان میں دن بھر کیلئے کرفیو نافذ، سکیورٹی ہائی الرٹ،وجہ کیابنی ؟ جانئے

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث آج کرفیو نافذ، تمام شاہراہیں بند

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے پیر(آج) شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر محمد یوسف کریم کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کرفیو صبح 5 بجے سے شام 7 بجے تک نافذ العمل رہے گا۔ اس دوران تمام شاہراہیں عام ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند رہیں گی۔

اعلامیہ میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کرفیو کے دوران غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : لواری ٹنل کے علاقے میں موسلا دھار بارش، سیلابی خطرات کے پیش نظر الرٹ جاری

ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

Scroll to Top