پیپلز پارٹی نے علی امین گنڈاپور کیخلاف مقدمہ درج کرانے کی درخواست دیدی

خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں کے معاملے پر پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا

پشاور : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے حوالے سے آج پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے تمام اراکین کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی ہے، جس کی صدارت خود علی امین گنڈا پور کریں گے۔

اجلاس میں مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد پارٹی کی حکمت عملی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے علاوہ صوبے کی مجموعی صورتحال اور دیگر اہم امور پر بھی تفصیلی گفتگو اور مشاورت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : مخصوص نشستوں کے فیصلے سے پی ٹی آئی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، بیرسٹر سیف

یہ اجلاس پارٹی کے لیے اہم تصور کیا جا رہا ہے کیونکہ مخصوص نشستوں کے معاملے میں آگے بڑھنے کا طریقہ کار طے کرنا ضروری ہے۔

Scroll to Top