عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 282ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث ملک میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت بھی 800روپے کے اضافے سے 3لاکھ 50ہزار 200روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 686روپے بڑھ کر 3لاکھ 240روپے کی سطح پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں :خیبرپختونخوا میں ڈرونز اور جدید آلات کے ذریعے ریسکیو آپریشنز کو مؤثر بنانے کا فیصلہ
واضح رہے کہ پچھلے ہفتے سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی ،جمعہ اور ہفتے کے روز فی تولہ سونا مجموعی طور پر 8ہزار 782 روپے سستا ہوگیا تھا۔





