خیبرپختونخوا حکومت کا “جوندون کارڈ”کے اجراءکا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت نے غریب عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے “جوندون کارڈ” کے اجراء کا اعلان کر دیا ہے۔

مشیر صحت خیبرپختونخوا احتشام علی نے پختون ڈیجیٹل کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس انقلابی اقدام کا مقصد صوبے کے مستحق اور کم آمدنی والے افراد کو ہر قسم کی ادویات مفت فراہم کرنا ہے۔

مشیر صحت کے مطابق “جوندون کارڈ” پروگرام کے لیے ابتدائی طور پر 2 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے اور اس کا آغاز ایک پائلٹ منصوبے کے تحت کیا جا رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں یہ سہولت کوہاٹ، مردان، چترال اور ملاکنڈ کے اضلاع میں متعارف کرائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :سیاحتی مقامات اور دریاؤں کے کنارے حفاظتی اقدامات کے لئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

احتشام علی نے کہا کہ یہ منصوبہ صحت کے شعبے میں ایک نئی جہت ہے جس سے وہ لوگ علاج معالجے کی بنیادی سہولیات حاصل کر سکیں گے جو مہنگی ادویات خریدنے کی سکت نہیں رکھتے۔

Scroll to Top