دیر،پہاڑی تودہ گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع دیر کی تحصیل واڑی کے علاقے سیڑھی بانڈہ (حدود تھانہ جاگام) میں پہاڑی تودہ گرنے سےماں بیٹی جاں بحق ہو گئیں۔

واقعہ کے مطابق، سجاد علی نامی شخص کی اہلیہ منیبہ بی بی (عمر 30 سال) اپنی 5 سالہ بیٹی امیہ کے ہمراہ قریبی جنگل گئی تھیں جہاں ان پرپہاڑی تودہ آ گرا۔

دونوں ماں بیٹی ملبے تلے دب گئیں، مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں تاہم دونوں کو زندہ نہ بچایا جا سکا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں :سپریم کورٹ نے دور دراز علاقوں کے وکلا اور سائلین کو ویڈیولنک کے ذریعے پیشی کی سہولت دیدی

بعد ازاں علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نعشوں کو ملبے سے نکالا اور لواحقین کے گھر منتقل کر دیا۔

Scroll to Top