دریائے سوات واقعے کے بعد بڑا ایکشن،انسداد تجاوزات آپریشن آج پھر ہوگا

دریائے سوات واقعے کے بعد بڑا ایکشن،انسداد تجاوزات آپریشن آج پھر ہوگا

دریائے سوات میں حالیہ افسوسناک واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ حرکت میں آ گئی ہے، اور تجاوزات کے خلاف جاری انسدادِ تجاوزات آپریشن کا سلسلہ آج ایک بار پھر شروع کیا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، اب تک کی کارروائی میں 65 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا جا چکا ہے، جن میں دکانیں، ہوٹل اور تفریحی پارک شامل ہیں۔ آپریشن کے دوران 15.7 کنال اراضی واگزار کرائی گئی ہے، جبکہ 2 کلومیٹر طویل دریا کنارے کا علاقہ کلیئر کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی عوام کے تحفظ، دریائے سوات کے قدرتی بہاؤ کی بحالی اور مستقبل میں کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچاؤ کے لیے جاری رکھی جائے گی۔ ضلعی حکام نے تمام متاثرہ فریقین کو خبردار کیا ہے کہ وہ ازخود اپنی غیر قانونی تعمیرات ہٹا لیں، بصورتِ دیگر سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یاد رہے کہ دریائے سوات میں حالیہ واقعے نے مقامی، ضلعی اور قومی سطح پر شدید تشویش پیدا کی تھی، جس کے بعد تجاوزات کے خلاف یہ سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top