پاکستان میں کارکردگی کی سیاست کا خاتمہ، اب سیاست جذبات پر مبنی ہے، ڈاکٹر سجاد بخاری

پشاور: پاکستان میں کارکردگی پر مبنی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے، اب سیاست جذبات اور نفسیات پر مبنی ہو گئی ہے جہاں عوام کو فریب دے کر ووٹ حاصل کیے جاتے ہیں۔ یہ بات سینیئر تجزیہ کار ڈاکٹر سجاد بخاری نے پختون ڈیجیٹل پوڈکاسٹ میں کہی۔

ڈاکٹر سجاد بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا مقابلہ اس وقت بلوچستان یا سندھ سے نہیں بلکہ پنجاب سے ہے، مگر صوبائی حکومت نے اب تک کوئی نمایاں کارکردگی نہیں دکھائی۔

صوبے کے مریض علاج کے لیے پنجاب جانے پر مجبور ہیں، جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے خیبرپختونخوا کو اربوں روپے کا مقروض کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک عمران خان جیل میں ہیں، پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی سیاست زندہ ہے، لیکن عمران خان کی رہائی کے بعد ان کی سیاست دفن ہو جائے گی کیونکہ ان رہنماؤں نے عمران خان کے لیے کچھ نہیں کیا۔

علی امین گنڈاپور نے دو بار اسلام آباد پر چڑھائی کی مگر پھر اچانک منظر سے غائب ہو گئے اور بعد میں صوبائی اسمبلی میں نمودار ہوئے۔

ڈاکٹر سجاد بخاری کا یہ بیان سیاسی صورتحال اور خیبرپختونخوا میں حکومتی کارکردگی پر سوالات اٹھاتا ہے۔

Scroll to Top