ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل وانا سے تحصیل توے خلہ جانے والی پولیس گاڑی پر اضرب کےعلاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی شدید زخمی ہوگئے جبکہ ایک پولیس اہلکار لاپتہ ہو گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والےڈی ایس پی رخمین کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب لاپتہ پولیس اہلکار کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا سی ایم ایچ پشاور کا دورہ
واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔