سوات:چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے کہا کہ حالیہ سوات واقعے میں ہیلی کاپٹر کا بندوبست کیا گیا تھا لیکن ہیلی کاپٹر پہنچنے سے قبل ہی افسوسناک واقعہ پیش آ چکا تھا۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کے ہمراہ سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ہیلی کاپٹر مکمل طور پر ایئر ایمبولینس میں تبدیل کر دیا گیا ہے، اور یہ صرف عوامی ریلیف کے کاموں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ حتیٰ کہ وزیراعلیٰ خود بھی اس ہیلی کاپٹر میں سفر نہیں کرتے۔
چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ یہ ہیلی کاپٹر ہنگامی حالات میں ادویات اور دیگر ضروری اشیاء متاثرہ علاقوں تک پہنچانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
ان کے مطابق حکومت خیبرپختونخوا عوامی فلاح اور ریلیف کو اولین ترجیح دیتی ہے۔