سانحہ سوات میں انسانی جانوں کے ضیاع اور ریلیف میں کوتاہی پر سنجیدہ اقدامات کیے گئے ہیں،بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ انسانی جانوں کے ضیاع اور ریلیف میں کوتاہی پر سنجیدہ اقدامات کیے گئے ہیں، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے افسران کو معطل بھی کیا گیا ہے اور واقعے کی مکمل انکوائری جاری ہے۔

سوات دورے کے دوران چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ جیسے ہی انکوائری مکمل ہوگی ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اُن کے مطابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا بھی موقع پر موجود ہیں اور معاملے کو ذاتی طور پر دیکھ رہے ہیں۔

ہیلی کاپٹر سے متعلق سوالات پر وضاحت دیتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہم جس ہیلی کاپٹر میں سوات آئے ہیں، وہ چھوٹا ہے اور یہ ریسکیو ہیلی کاپٹر نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو ہیلی کاپٹر ایک مخصوص اور اسپیشلائزڈ آپریشن ہوتا ہے جس میں مخصوص آلات اور عملہ ہوتا ہے تاکہ متاثرہ افراد کو فوری مدد دی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر عوامی ریلیف کے لیے مخصوص ہے، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا

بیرسٹر سیف نے کہا کہ خراب موسم کی صورت میں یہ چھوٹا ہیلی کاپٹر اڑان بھرنے کے قابل بھی نہیں ہوتا۔

Scroll to Top