پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین اور اقلیتی مخصوص نشستوں کی تقسیم کے بعد پارٹی پوزیشن واضح ہو گئی ہےجس کے تحت اپوزیشن ارکان کی مجموعی تعداد 52 تک جا پہنچی ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو 8 خواتین اور 2 اقلیتی نشستیں ملی ہیں جس کے بعد جے یو آئی 19 نشستوں کے ساتھ ایوان میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کو 6 خواتین اور 1 اقلیتی نشست ملنے کے بعد اس کے ارکان کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کو 5 خواتین اور ایک اقلیتی نشست ملی، جس سے اس کی مجموعی نشستیں 11 ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں :بیرسٹرسیف کی سربراہی میں حکومتی وفدکا دورہ سوات، باجوڑ دھماکے میں شہید اے سی فیصل اسماعیل کے اہلخانہ سے تعزیت
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور پاکستان تحریک انصاف (پارلیمنٹری) کو ایک، ایک خواتین کی مخصوص نشست ملی ہے۔





