پاکستان رواں ماہ ازبکستان میں ہونے والی انڈر 19 والی بال ورلڈ چیمپئن شپ میں پہلی بار حصہ لے گا۔ یہ عالمی مقابلہ 21 جولائی سے 3 اگست تک تاشقند میں منعقد ہوگا۔
پاکستان نے گزشتہ سال انڈر 18 ایشین چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کر کے ورلڈ چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ اس ایونٹ میں پاکستان گروپ اے میں بیلجیئم، میزبان ازبکستان، ترکی، ارجنٹائن اور پیورٹو ریکو کے ساتھ شامل ہے۔
پاکستان کے میچز کا شیڈول کچھ یوں ہے: 24 جولائی کو بیلجیئم، 25 جولائی کو ازبکستان، 26 جولائی کو ترکی، 28 جولائی کو پیورٹو ریکو اور 29 جولائی کو ارجنٹائن کے خلاف مقابلے ہوں گے۔
والی بال فیڈریشن نے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل عبوری اسکواڈ شارٹ لسٹ کرلیا ہے، جس میں 12 کھلاڑی حتمی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔ ٹیم کی قیادت سعید احمد خان بطور ہیڈ کوچ اور سید فاروق بخاری بطور منیجر کریں گے۔