پشاور: وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نے خیبرپختونخوا حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں نکموں کی حکومت قائم ہے جو نظم و نسق چلانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اختیار ولی نے کہا کہ سانحہ سوات پر خیبرپختونخوا حکومت کا ردعمل انتہائی افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ دریا میں پھنسے لوگ مدد کے لیے پکار رہے تھے، مگر حکومتی مشینری خاموش تماشائی بنی رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکمران عوام کی آواز کیوں نہیں سن سکے؟ ایسے حالات میں عوام کو بے یار و مددگار چھوڑ دینا حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : غفلت برداشت نہیں کی جائیگی،سانحہ سوات کے ذمے داروں کیخلاف کارروائی کی جا رہی ہے،بیرسٹر سیف
اختیار ولی نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت اپنی کارکردگی پر نظرِ ثانی کرے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔