باجوڑ: باجوڑ دھماکے میں ملوث سات مبینہ دہشت گردوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے، جب کہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے واقعے سے متعلق ابتدائی رپورٹ بھی تیار کر لی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دھماکے کی جگہ سے موٹر سائیکل کے ٹکڑے، بارودی مواد، خون کے نمونے اور آئی ای ڈی کے حصے برآمد کیے گئے۔ شواہد کی بنیاد پر دھماکے کو ریموٹ کنٹرول حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔
واقعے کی ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق دھماکہ اُس وقت ہوا جب تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری تھا۔ حملے میں اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر حکام کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید ہوئے۔
حکام کے مطابق کیس کی مزید تفتیش جاری ہے اور جلد ہی مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔