محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو قومی حکومت کے قیام کے لیے مذاکرات کی پیشکش

محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو قومی حکومت کے قیام کے لیے مذاکرات کی پیشکش

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے قومی حکومت کے قیام کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئےکہا ہے کہ قومی حکومت کے قیام کے سوا کسی اور معاملے پر موجودہ حکومت سے مذاکرات ممکن نہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ اب ایک دوسرے کو گالیاں دینے کا وقت نہیں بلکہ ملک کو بچانے کے لیے اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی باتوں کو پہلے اہمیت نہیں دی گئی موجودہ حکومت بندوق کی نوک پر آئی ہے اور آئین کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔

محمود خان اچکزئی نے مزید کہا کہ اگر وزیراعظم شہباز شریف سے مذاکرات ہوئے تو ان سے سوال کریں گے کہ اقتدار کب واپس کرو گے؟

دوسری جانب راناثنااللہ نے کہا ہے جہ وزیراعظم شہباز شریف حالیہ ڈیڑھ ماہ کے دوران تین مرتبہ اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی مذاکرات کی میز پر آئے، کھوکھلے بہانوں سے سیاسی کشیدگی حل نہیں ہوگی، سینیٹر عرفان صدیقی

رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت میں معاملات مذاکرات سے حل ہوتے ہیں ڈیڈلاک سے نہیں، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف بھی مذاکرات کے حامی ہیں اور اس وقت ملک کو سب سے زیادہ اتحاد کی ضرورت ہے۔

Scroll to Top