فورسز نے فتنۂ ہندوستان کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے، محسن نقوی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنانے اور 30 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی بہادر سیکیورٹی فورسز نے فتنۂ ہندوستان کے 30 دہشتگردوں کو ہلاک کر کے ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کامیابی حاصل کی اور پوری قوم کو ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات پر فخر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فتنۂ الہندوستان کے دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے سیکیورٹی اداروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم ان کی قربانیوں اور کارکردگی کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ہر مشکل گھڑی میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 30 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک

وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور امن کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائیاں اسی جذبے کے ساتھ جاری رہیں گی۔

Scroll to Top