ڈسٹرکٹ ہسپتال چارسدہ کا ڈینٹل یونٹ زبوں حالی کا شکار، ڈاکٹرز ڈیوٹی چھوڑنے پر مجبور

ڈسٹرکٹ ہسپتال چارسدہ کا ڈینٹل یونٹ زبوں حالی کا شکار، ڈاکٹرز ڈیوٹی چھوڑنے پر مجبور

ڈسٹرکٹ ہسپتال چارسدہ کے ڈینٹل یونٹ کی مخدوش صورتحال نے ڈاکٹرز اور ٹیکنیشنز کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔

ڈینٹل یونٹ میں تعینات چھ ڈاکٹر اور نو ٹیکنیشنز ناکافی سہولیات اور شدید گرمی کے باعث اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دینا دشوار سمجھنے لگے ہیں۔

شدید گرمی کے باوجود یونٹ میں نہ تو مناسب ٹھنڈک کا انتظام ہے نہ ہی دیگر بنیادی طبی سہولیات دستیاب ہیں،  صورتحال اس قدر خراب ہو چکی ہے کہ متعدد ڈاکٹرز شدید گرمی میں کام کرنے سے قاصر ہو کر ڈیوٹی چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

پختون ڈیجٹل سے گفتگو کرتے ہوئے ہسپتال میں موجود ڈاکٹر نے یونٹ کی حالت کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت اور صوبائی حکومت کی عدم توجہی نے طبی عملے کی کارکردگی کو بری طرح متاثر کیا ہے، انہوں نےکہا اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو مریضوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشن،لیڈی ریڈنگ اسپتال میں دل کے مریض 40 بچوں کے مفت کامیاب آپریشن

حکومت کی جانب سے صحت ایمرجنسی کے دعوے کیے جا رہے ہیں مگر مقامی ہسپتالوں، خصوصاً ڈینٹل یونٹ کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top