پشاور(کامران علی شاہ)خیبر پختونخوا کے انسدادِ دہشتگردی عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کی جاری تفصیل کے مطابق صوبے کے دس انسداد دہشتگردی عدالتوں میں 260 مقدمات زیر التواء ہیں۔
ان میں زیر التواء مقدمات سب سے زیادہ تعداد 158 پشاور کے اے ٹی سی میں زیر التواء ہیں،دوسرے نمبر ہزارہ ڈویژن کے اے ٹی سی میں 40 اور ڈی آئی خان میں 25 مقدمات زیر التواء ہے ۔
دیر لوئر کے انسداد دہشتگردی عدالت میں 19 بنوں اور سوات میں 6,6 جبکہ بونیر میں دو اور اے ٹی سی بٹ خیلہ میں چار مقدمات زیر التواء ہیں۔
جون کے مہینے میں صوبے کے انسداد دہشتگردی عدالتوں نے 73 مقدمات نمٹا دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ڈسٹرکٹ ہسپتال چارسدہ کا ڈینٹل یونٹ زبوں حالی کا شکار، ڈاکٹرز ڈیوٹی چھوڑنے پر مجبور
قانونی ماہرین کے مطابق تفتیش میں سست روی مقدمات کے التواء کی سب سے بڑی وجہ ہے۔





