بھارتی حکومت نے عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کا ایکس اکاؤنٹ بلاک کر دیا

بھارتی حکومت نے عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کا ایکس اکاؤنٹ بلاک کر دیا

پاکستانی مواد کو پہلے ہی بلاک کرنے کے بعد اب بھارت نے بین الاقوامی میڈیا پر قدغنیں لگانا شروع کر دی ہیں۔

بھارتی حکومت نے عالمی شہرت یافتہ خبر رساں ادارے رائٹرز کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر موجود آفیشل اکاؤنٹ کو بھارت میں بلاک کر دیا ہے۔

نیوز بائٹس کے مطابق یہ اقدام کل دیر رات نافذ کیا گیا جس کے بعد بھارت میں متعدد صارفین نے جب رائٹرز تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی تو انہیں پیغام موصول ہوا کہ رائٹرز کو قانونی مطالبے کے پیش نظر بھارت میں روک دیا گیا ہے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا اور آن لائن پلیٹ فارمز پر کنٹرول اور سنسرشپ کی نئی لہر کا حصہ ہے۔

بھارتی میگزین دکن کرونیکل کے مطابق بھارتی حکام نے اس اقدام کی کوئی باضابطہ وجہ تاحال جاری نہیں کی جس سے شفافیت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی حکومت ایک غیر اعلانیہ ایمرجنسی نافذ کیے ہوئے ہےجہاں اختلاف رائے کو دبانے کے لیے سخت اقدامات اختیار کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تعریف وہ جو دشمن کرے، بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہل سنگھ کا اعتراف شکست

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سنسر شپ صرف ملکی میڈیا تک محدود نہیں رہی بلکہ اب عالمی ذرائع ابلاغ کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Scroll to Top