کولمبو میں جاری ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔
ایانا نوئیل نے انڈر 12 پلس 40 کلوگرام کلاس میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا۔
ایانا نوئیل نے کمیتے کیٹیگری میں بہترین کھیل پیش کیا اور حریف کھلاڑیوں کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس سے قبل انڈر 10 کیٹیگری میں حذیفہ ارشد نے بھی پاکستان کو گولڈ میڈل دلایا تھا۔
ایونٹ میں پاکستان کا مجموعی میڈل ٹالی 10 ہو چکی ہے جس میں 2 گولڈ، 1 سلور اور 7 برانز میڈلز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 11 کا شیڈول فائنل، 8 ٹیمیں میدان میں، ایونٹ آئی پی ایل کے دوران ہوگا
ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال اور بھوٹان کے کھلاڑی بھی شریک ہیں۔





