ایبٹ آباد میں13 سال کی گھریلو ملازمہ اقرا کے قتل کے کیس میں ملزم حارث لطیف کو مقامی عدالت میں پیش کر دیا گیا، ڈیوٹی مجسٹریٹ نے ملزما کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
گزشتہ روز ایبٹ آباد کے تھانہ میرپور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 14 سال کی گھریلو ملازمہ اقرا کے قتل کے الزام میں ملزم حارث لطیف کو گرفتار کیا تھا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق مقتولہ اقرا گزشتہ ایک سال سے حبیب اللہ کالونی سٹریٹ نمبر 9 میں ملزم حارث لطیف کے گھر بطور گھریلو ملازمہ کام کر رہی تھی۔
تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم نے اقرا کو تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد میں اسے قتل کر دیا، مقتولہ کی لاش حبیب اللہ کالونی سے تشدد زدہ حالت میں برآمد ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ایبٹ آباد، 13 سال کی بچی سے زیادتی و قتل کرنے والا ملزم گرفتار
مقتولہ کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف قتل اور زیادتی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کی دفعہ 53 کے تحت بھی قانونی کارروائی جاری ہے۔





