خیبرپختونخوا میں موسلا دھار بارشیں، حادثات میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 6 افراد جاں بحق، 7 زخمی

پشاور:پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور 7 بچے زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 1 مرد، 2 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 8 گھروں کو نقصان پہنچا جن میں 7 جزوی طور پر متاثر ہوئے جبکہ 1 مکمل طور پر منہدم ہو گیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق یہ حادثات صوبے کے بونیر، ملاکنڈ، کرک، مانسہرہ، مہمند اور چارسدہ اضلاع میں پیش آئے۔پی ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد فراہم کرنے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات دینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ادارے کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 11 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے، اور ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کے لیے پہلے ہی مراسلہ جاری کیا جا چکا ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ تمام ضلعی، امدادی اور متعلقہ اداروں سے رابطہ برقرار ہے جبکہ ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سویڈن کا اسلام آباد میں ویزہ سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع فوری طور پر 1700 پر دیں۔

Scroll to Top