امریکی ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران پاکستان مخالف الزامات پر بھارتی صحافی کی سرزنس کردی

صدر ٹرمپ کی نوبیل امن انعام نامزدگی پر امریکہ کا ردعمل سامنے آ گیا

واشنگٹن :وائٹ ہاؤس نے پاکستان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام 2026 کے لیے نامزد کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے اس اقدام کو صدر ٹرمپ کی پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ روکنے کی سفارتی کوششوں کا اعتراف قرار دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے بریفنگ میں کہا کہ پاکستان نے صدر ٹرمپ کو اس فیصل کن سفارتی کردار کے لیے نامزد کیا ہے جو انہوں نے پاک بھارت بحران کے دوران ادا کیا۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے حال ہی میں امریکی صدر کو نوبیل امن انعام کے لیے سفارش کی تھی اور اس سلسلے میں ناروے کی نوبیل کمیٹی کو خط بھی ارسال کیا گیا ہے۔

اسی طرح ریپبلکن رکن کانگریس نے بھی صدر ٹرمپ کو اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں کردار ادا کرنے پر نوبیل امن انعام 2026 کے لیے نامزد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تیسری جنگ عظیم میں چین اور روس بیک وقت حملے کرسکتے ہیں، نیٹو سیکرٹری جنرل

صدر ٹرمپ نے پہلے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی جنگ بندی پر انہیں نوبیل انعام ملنا چاہیے، مگر ان کا کہنا تھا کہ نوبیل انعام اکثر لبرلز کو ملتا ہے اور وہ انعام انہیں نہیں دیں گے۔

Scroll to Top