عدالت کا 27 معروف یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر 27 معروف یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے یوٹیوب چینل بلاک سے متعلق ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ریاست مخالف مواد کے حوالے سے ایف آئی اے نے 2 جون کو انکوائری شروع کی، ایف آئی اے کی جانب سے پیش کردہ شواہد سے عدالت مطمئن ہے، قانون کے مطابق کاروائی کر سکتے ہیں۔

عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ یوٹیوب کے انچارج افسر کو حکم دیا جاتا کہ ہے 27 یوٹیوب چینل بلاک کردیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : انجینئرامیر مقام کا ہوٹل تجاوزات کی زد میں نہیں آتا ،ڈپٹی کمشنر سوات

سینئرصحافی مطیع اللہ جان، اسد طور، حیدر مہدی، اوریا مقبول، آرزو کاظمی، صدیق جان، عمران ریاض خان، آفتاب اقبال، احمد نورانی سمیت 27 یوٹیوب چینلزفہرست میں شامل ہیں۔

Scroll to Top