پشاورہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی درخواست منظور کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم سے متعلق الیکشن کمیشن کا 22 فروری 2024 کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ دس دنوں کے اندر تمام جماعتوں یا ان کے نمائندوں کو سننے کے بعد مخصوص نشستوں کی دوبارہ آئینی اور قانونی تقاضوں کے مطابق تقسیم یقینی بنائی جائے۔
جسٹس ارشد علی کی جانب سے جاری کردہ دو صفحات پر مشتمل مختصر تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا موجودہ فیصلہ آئین کے آرٹیکل 106 اور الیکشن ایکٹ 2017 کے رول 92 کے خلاف ہے۔
عدالت نے واضح کیا کہ مخصوص نشستوں کی ایلوکیشن میں خواتین اور اقلیتوں کو قانون کے مطابق حق دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں :خیبر پختونخوا کے ثقافتی ورثہ کے تحفظ کیلیے اہم منصوبوں کی منظوری
فیصلے کے بعد عدالت نے متعلقہ فریقین کو حلف لینے سے بھی روک دیا ہے ۔





