(صابحہ شیخ)ڈیرہ اسماعیل خان میں پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ساؤتھ زون کے تعاون سے بچوں کی ذہنی صحت و آگاہی کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار منعقد کیا گیا۔
نجی ہوٹل میں منعقدہ سیمینارمیں پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام، ماہرینِ صحت، اساتذہ، اور سماجی کارکنوں نے شرکت کی۔
سیمینار میں بچوں کی ذہنی صحت کے مسائل، ان کی نشونما میں درپیش چیلنجز، اور بچوں کی ذہنی فلاح و بہبود کے لیے آگاہی بڑھانے کے طریقوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
شرکاء نے ذہنی صحت کے حوالے سے معاشرتی رویوں میں بہتری اور تعلیمی اداروں میں بچوں کی ذہنی صحت کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں :مخصوص نشستوں کی تقسیم کا فیصلہ کالعدم،پشاور ہائیکورٹ کا دوبارہ تقسیم کا حکم
اس موقع پر کہا گیا کہ بچوں کی ذہنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے باہمی تعاون اور جامع حکمت عملیوں کی ضرورت ہے تاکہ ایک محفوظ اور پرورش دینے والا ماحول فراہم کیا جا سکے۔





