اسلام آباد:مالی سال 2025 کے دوران پاکستان کو بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 38.3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔
یہ ترسیلات زر مالی سال 2024 میں موصول ہونے والی 30.3 ارب ڈالر کے مقابلے میں 8 ارب ڈالر (26.6 فیصد) زیادہ ہیں۔
حکام کے مطابق ترسیلات زر میں اس نمایاں اضافے کو بیرون ملک پاکستانیوں کے اعتماد، بہتر معاشی پالیسیوں اور وزیراعظم شہباز شریف کی معاشی ٹیم کی مؤثر حکمت عملی کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :بھارت کی سرپرستی میں دہشتگردی کا نیٹ ورک پاکستان کی سلامتی کو نشانہ بنا رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر ترسیلات زر نہ صرف زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرتی ہیں بلکہ یہ پاکستان کی معیشت میں بہتری، استحکام اور عالمی اعتماد کی علامت بھی ہیں۔





