ہونڈا نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا

ہونڈا نے بھی دیگر آٹو مینوفیکچررز کی پیروی کرتے ہوئے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں 2 لاکھ روپے تک اضافہ کر دیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ سرکاری سرکلر کے مطابق یکم جولائی 2025 سے نئی قیمتیں نافذ العمل ہوں گی۔

ہونڈا کمپنی کے مطابق قیمتوں میں اضافہ حکومت پاکستان کی جانب سے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں متعارف کروائے گئے نئے NEV (نیو ایکسائز ویلیو) لیوی کے باعث کیا گیا ہے۔

روپے کی قدر میں کمی، بین الاقوامی مال برداری کے اخراجات میں اضافہ، اور دیگر معاشی چیلنجز نے مینوفیکچررز کو مجبور کیا کہ وہ یہ اضافی بوجھ صارفین پر منتقل کریں۔

ہونڈا سٹی ایم ٹی 1.2 کی قیمت میں 47 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد قیمت 46 لاکھ 49 ہزار روپے سے بڑھ کر 46 لاکھ 96 ہزار روپے ہو گئی ہے ۔

ونڈا سٹی سی وی ٹی 1.2 کی قیمت 48 ہزار روپے بڑھائی گئی ہے جس کے بعد قیمت 46 لاکھ 89 ہزار سے بڑھ کر 47 لاکھ 37 ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے۔

ہونڈا سٹی سی وی ٹی ایسپائر کی قیمت میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 59 لاکھ 69 ہزار روپے ہو گئی ہے ۔

ہونڈا بی آر وی 1.5 سی وی ٹی ایس کی قیمت ایک لاکھ 30 ہزار اضافے کے بعد 64 لاکھ 29 ہزار روپے ہو گئی ہے ۔

ہونڈا سوک اوریل کی قیمت میں ایک لاکھ 75 ہزار روپے اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد نئی قیمت 86 لاکھ 59 ہزار سے بڑھ کر 88 لاکھ 34 ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے ۔
ہونڈا سوک ٹربو آر ایس کی قیمت میں 2 لاکھ ایک ہزار روپے اضافہ کر دیا گیاہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے اور اب یہ گاڑی ایک کروڑ ایک لاکھ روپے میں ملے گی ۔

سرکل کے مطابق نئی قیمتیں یکم جولائی 2025 سے نافذ ہوں گی، نئی قیمتوں کا اطلاق ان تمام نئے اور پرانے آرڈرز پر ہوگا جو یکم جولائی یا اس کے بعد بک کی گئیں ۔

Scroll to Top