وفاقی وزیر توانائی کی محرم الحرام میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کی ہدایت

عوام کیلئے خوشخبری،نیپرا نےملک بھر کےلیے بجلی سستی کردی

نیپرا نے ملک بھر کے لیے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی کر دی ہے،کراچی کے لیے فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 3 پیسے جبکہ باقی ملک کے لیے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔

 نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کے علیحدہ علیحدہ نوٹیفکیشنز جاری کیے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین کو اس کمی کا ریلیف جولائی کے بلوں میں ملے گا،کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے یہ کمی اپریل 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق باقی ملک کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی مئی 2025 کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :آئندہ دنوں کن سیاحتی مقامات میں بارشیں اور سیلاب متوقع ہے؟ تفصیلات جاری

واضح رہے کہ کے الیکٹرک نے اپریل کی ایڈجسٹمنٹ میں 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دی تھی جبکہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے مئی کی ایڈجسٹمنٹ میں 10 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کی تھی۔

Scroll to Top