گورنر خیبر پختونخوا کی میری حکومت گرانے کی حیثیت نہیں، علی امین گنڈاپور

تحریک انصاف دوبارہ متحرک، دو روز میں حکمت عملی واضح ہو جائے گی، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی تحریک کافی عرصے سےشروع ہے،اب دوبارہ تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے،آئندہ دو روز میں واضح ہو جائے گا کہ کیا تحریک ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پہلے سے تحریک کا نہیں بتاتے پھر مخالفین فائدہ اٹھاتے ہیں،بانی پی ٹی آئی نے فی الحال احتجاج کیلئے کسی جگہ کا نہیں بتایا ،جگہ کا لائحہ عمل ہم بتائیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے حالیہ خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حلف برداری میں شرکت کے لیے گورنر ہاؤس گیا،کوئی خفیہ ملاقاتیں نہیں کرتا، بعض “فلاسفرز” بیٹھ کر تصاویر پر تہمت لگا دیتے ہیں، جو انتہائی افسوسناک ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بغیر تحقیق الزام تراشی کرنا گناہ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :حج 2026 کی رجسٹریشن کے لیے آخری تاریخ میں توسیع

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں نہ قانون کی بالادستی ہے اور نہ روزگار، دیکھ کر دکھ ہوتا ہے کہ قوم کس طرف جارہی ہے۔

Scroll to Top