پشاور ٹیک بال چیمپئن شپ اختتام پذیر، ہدایت الرحمٰن اور صفا مروہ نے میدان مار لیا

پشاور ٹیک بال چیمپئن شپ قیوم اسٹیڈیم میں اختتام پذیر ہو گئی جس میں مرد و خواتین کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے۔
ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس خیبرپختونخوا، تاشفین حیدر، نے اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

چیمپئن شپ میں پشاور کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 55 مرد و خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

مردوں کے سنگلز فائنل میں ہدایت الرحمٰن نے حسنین ریاض کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیاجبکہ خواتین سنگلز میں صفا مروہ نے حنا خان کو دو صفر سے ہرایا۔

مکسڈ ڈبلز کیٹیگری میں ہدایت الرحمٰن اور صفا مروہ کی جوڑی فاتح رہی، جبکہ مردوں کے ڈبلز مقابلے میں منعم صدیقی اور جلال الدین نے فائنل جیت لیا۔

تقریب میں خیبرپختونخوا ٹیک بال ایسوسی ایشن اور فیڈریشن کے عہدیدار بھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں :تحریک انصاف دوبارہ متحرک، دو روز میں حکمت عملی واضح ہو جائے گی، علی امین گنڈاپور

ڈی جی اسپورٹس تاشفین حیدر نے خطاب میں کہا کہ ٹیک بال کھلاڑیوں کی صلاحیتیں قابلِ تعریف ہیں۔

Scroll to Top