مردان میں زبانی تکرار پر فائرنگ، چار افراد جاں بحق

مردان : مردان کے علاقے کوٹ اسماعیل زئی میں دو فریقین کے درمیان زبانی تکرار کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک فریق کے تین اور دوسرے فریق کے ایک شخص جاں بحق ہو گئے۔ڈی ایس پی شیخ ملتون نے بتایا کہ جان بحق افراد کا تعلق دونوں فریقوں سے ہے اور انہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو مردان اور ایم ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے جاں بحق افراد کی شناخت منظر، حسن زیب، فرمان زیب اور تسبیح اللہ کے ناموں سے کی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں اور مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر چکی ہے۔

ریسکیو ٹیم نے بھی فوری کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کیا۔تفتیش جاری ہے اور پولیس واقعے کے محرکات معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Scroll to Top