اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹرزاعداد و شمار جاری کیے ہیں جن کے مطابق ملک بھر میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 13 کروڑ 44 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 7 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔
بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 56 لاکھ 13 ہزار سے زائد ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 28 لاکھ 74 ہزار ہو گئی ہے۔ پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 65 لاکھ سے بڑھ گئی ہے اور سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 81 لاکھ سے زائد ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 21 لاکھ جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 23 لاکھ ہے۔ مرد ووٹرز کا تناسب 53.65 فیصد ہے جب کہ خواتین کا تناسب 46.35 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ عام انتخابات 2024 کے بعد ووٹرز کی تعداد میں تقریباً 60 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے، جو ملک کی جمہوری عمل میں بڑھتے ہوئے عوامی شمولیت کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ اعداد و شمار انتخابات کی تیاریوں کے دوران اہم کردار ادا کریں گے اور انتخابی حکمت عملی اور وسائل کی تقسیم میں مددگار ثابت ہوں گے۔