تربیلا ڈیم کے سپِل ویز کھول دیے گئے، سیلابی صورتحال کا خدشہ

تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ اگلے سال تک مکمل ہو جائے گا، معین وٹو

تربیلا: تربیلا ڈیم کا پانچواں توسیعی منصوبہ (TS-5) آئندہ سال سے بجلی کی پیداوار شروع کرے گا، جس سے نیشنل گرڈ کو سالانہ اوسطاً 1 ارب 34 کروڑ 70 لاکھ یونٹس سستی پن بجلی مہیا کی جائے گی۔

منصوبے کی مجموعی پیداواری صلاحیت 1,530 میگاواٹ ہے، جس سے ملک میں نہ صرف بجلی کی کمی کو دور کرنے میں مدد ملے گی بلکہ لوڈشیڈنگ میں کمی اور سستی توانائی کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا سکے گی۔

یہ منصوبہ تربیلا ڈیم کی سرنگ نمبر 5 پر تعمیر کیا جا رہا ہے، جس کے لیے عالمی بینک 390 ملین ڈالر جبکہ ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک 300 ملین ڈالر کی مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر آبی وسائل معین احمد وٹو نے چیئرمین واپڈا نوید اصغر چوہدری اور دیگر حکام کے ہمراہ منصوبے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ منصوبہ 2026 تک مکمل کر لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف سستی بجلی فراہم کرے گا بلکہ پانی کے ذخائر میں بہتری لا کر زرعی شعبے کی بھی مدد کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد کتنی ہوگئی؟ الیکشن کمیشن کی رپورٹ سامنے آ گئی

چیئرمین واپڈا نوید اصغر چوہدری کا کہنا تھا کہ منصوبہ بروقت مکمل کرنے کی کوششیں جاری ہیں تاہم فی یونٹ قیمت میں اضافہ ممکن ہے جس کی وجہ عالمی کرنسی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ہے۔

Scroll to Top