بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے نتیجے میں مقامی سطح پر 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 200 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 54ہزار 700 روپے کی سطح پر آگئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 744 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 4 ہزار 98 روپے کی سطح پر آگئی۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 33ڈالر کی کمی سے 3ہزار 292ڈالر کی سطح پر آگئی تھی،عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3000روپے کی کمی سے 3لاکھ 51ہزار 500روپے کی سطح پر آگئی۔





