ملکی زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 4 جولائی کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 1 ارب 93 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
اس اضافے کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر 20 ارب 2 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 1 ارب 77 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 14 ارب 50 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : جندی دریا میں درمیانے درجے کا سیلاب، چارسدہ انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا
اسی دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر میں بھی 16 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا اور ان کا مجموعی حجم 5 ارب 52 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔





