قافلہ لاہور کی جانب رواں دواں،کسی رکاوٹ سے نہیں رکیں گے، مینا خان آفریدی

قافلہ لاہور کی جانب رواں دواں،کسی رکاوٹ سے نہیں رکیں گے، مینا خان آفریدی

صوبائی وزیر برائے علی تعلیم مینا خان آفریدی کا پیغام علی آمین گنڈا پورکی قیادت میں لاہور کی جانب جی ٹی روڈ پر بڑا قافلہ رواں دواں

قا فلے میں پنجاب اور کے پی کے پارلیمنٹیرین کی بڑی تعداد موجود ہے، بانی کی طرف سے تحریک کی کال کے لئے یہ قافلہ نکتہ آغاز ہے۔

لاہور میں تمام قیادت کے ساتھ اجلاس ہوگا، میڈیا کے ساتھ انٹرکشن ہوگی، ملک بھر سے وہاں وہاں پہنچائیں گے جہاں پاکستانی شناختی کارڈ چلتا ہے۔

کوئی قد غن، روک ٹھوک اور روکاوٹیں ہمارا راستہ نہیں روک سکے گا،تحریک آہستہ آہستہ آگے بڑھے گی ، جو لائحہ عمل تیار ہوا پڑا ہے اس پر آگے جائیں گے ۔

لاہور جانے کا مقصد یہ ہے کہ پورا پاکستان ہمارا ہے،بھر پور طریقے سے لوگوں کو متحرک کریں گے ، عوام کو بانی کے کال کی تحریک کا مقصد سمجھائیں گے ۔

Scroll to Top